پاکستان سپر لیگ فائیو،دوسرے ٹاکرے کا ٹاس پشاور زلمی نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا نیا ٹورنامنٹ اور نیا وینیو ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن فٹنس اچھی ہے اور گیم کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پاکستانی فینز سے ہمیشہ بہت پیار ملتا ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، 170 سے زائد اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی رہی ہے اور بولنگ بھی مضبوط ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے حوالے سے عماد وسیم نے کہا کہ یہ ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے اور کراچی ہمارے دل میں بستا ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں دفاع چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!