یوم تکبیر ; کسٹم اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر ایک نمائشی ہاکی میچ کراچی فٹنس کلب اور نور محمد الیون کے مابین کھیلا گیا

 

 

28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے کسٹم اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر ایک نمائشی ہاکی میچ کراچی فٹنس کلب اور نور محمد الیون کے مابین کھیلا گیا

جس کے مہمان خصوصی جناب ایوب عالم تھے جسے کراچی فٹنس کلب نے چھ کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا.

کراچی فٹنس کلب کی جانب سے چار گول عذیر نے کیے جس میں اسکی ہٹرک شامل تھی جبکہ تین گول سلام اور ایک گول پلانٹک اسٹروک پر فرخ کمال کرنے میں کامیاب ہو سکے.

دوسری جانب دو دو گول عرفان علی اور عنصر جبکہ ایک ایک گول کامران اطہر اور اختر نے کئے. میچ پہلے منٹ سے ہی سنسنی خیزرہا دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملے ہوتے رہے

اور دونوں کی ڈیفنس لائن نے بھی لاجواب کارکرگی کا مظاہرہ کیا. آخر میں مہمان خصوصی ایوب عالم نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی

اور انہیں میڈل سے نوازا. کراچی فٹنس کلب کے سیکرٹری محترم جناب محمد واحد حسین نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر ہمارے لیے یادگار دن ہے

پاکستانی قوم اپنے محسن پاکستان اور فوجی جوان اور انکی ہمت و جرات کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہمارا کلب اور اسکا ہر کھلاڑی پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا تھا, ہے اور ان شااللہ ہمیشہ رہے گا

 

 

 

 

error: Content is protected !!