پاکستان سپر لیگ فائیو،تیسرے ٹاکرے کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانزنے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ اچھی رہے گی، ہوم گراؤنڈ میں شائقین کا جوش دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے مکمل پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، جیمس ونس، ریلی روسوو، معین علی، عمران طاہر، خوش دل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔لاہور قلندرز کی ٹیم کرس لائن، فخرزمان، سہیل اختر (کپتان، ڈین ویلاس، بین ڈنک، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویس، شاہین آفریدی، عثمان شنواری، حارث رؤف اور دلبر حسین پر مشتمل ہے۔آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز نےسے شکست دی۔

تعارف: newseditor