وسیم اکرم کی زندگی پر مبنی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی زندگی پر مبنی فلم پر کام جاری ہے جو جلد سینما اسکرینز پر نظر آئے گی۔اس فلم کا نام ‘اکرم: این ایرا’ (اکرم : ایک دور) رکھا گیا ہے، جس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔ٹیزر کو دیکھ کر اس بات کا باخوبی اندازہ ہورہا ہے کہ یہ فلم کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے بنائی جارہی ہے۔ٹیزر کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ 5 کے اختتام کے بعد اس فلم کی اوڈیشنز کا آغاز ہوگا۔

https://twitter.com/i/status/1230498484035506181

دیکھا جائے تو یہ فلم کا ٹیزر نہیں بلکہ اس ویڈیو کے ذریعے فلم کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فلم کی ہدایات عدیل نیازی دیں گے جبکہ اس کی پروڈکشن 502 کمپنی اور پومیلو فلمز کمپنی کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کہ کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کی رپورٹ تھی کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے فلم ساز و اداکار فیصل قریشی کی کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سائن کرلی تھی اور اس فلم میں فواد خان بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اس فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

error: Content is protected !!