کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے تیسرے روز کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی-165 رنز کےہدف کے تعاقب میں رونکی اور کولن منرو نے اسلام آباد کے لیے جارحانہ آغاز کیا اور ٹیم کی نصف سنچری پانچویں اوور میں ہی مکمل کرلی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کا بنائے۔کولن منرو نے 32 گیندوں پر شان دار 50 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے تاہم انہیں شاہد آفریدی نے دسویں اوور میں آؤٹ کیا لیکن رونکی نے اسی رفتار سے بیٹنگ جاری رکھی اور 30 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیتا اور گزشتہ روز لاہور قلندرز کو اسی میدان میں شکست دینے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وِنس نے کیا، 41 کے مجموعی سکور پر شان مسعود 21 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد معین علی کریز پر آئے جنہوں نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا لیکن 10ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور اونچا شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے تھے۔
عماد بٹ کے اسی اوور میں رلی روسوو اپنی پہلی ہی گیند پر اسی پوزیشن پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔جیمز ونس بھی 31 گیندوں میں 42 رنز بنانے کے بعد عماد بٹ کا شکار بن گئے، اس وقت سلطانز کا مجموعی سکور 87 رنز تھا،خوشدل شاہ کی باری کاخاتمہ7رنز پر ہوا جبکہ شاہد آفریدی ایک چھکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر پوویلین لوٹے، سہیل تنویر نے دو چوکے لگائے جسکے بعد وہ 10 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، ذیشان اشرف 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے۔
ملتان سلطانز کا وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 111 کے مجموعے پر خوشدل خان بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے،ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف کی 4 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین 50 رنز کی شاندار اننگز کے باعث مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد بٹ نے 4 وکٹیں حاصل کی، فہیم اشرف نے 2، عاکف جاوید اور موسیٰ خان نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے اپنے اپنے افتتاحی میچوں میں کامیابی سمیٹتے ہوئے قیمتی پوائنٹس حاصل کیے تھے تاہم پشاور زلمی نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز بھی اپنے دوسرے میچ میں مدمقابل ہیں۔خیال رہے کہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسری جانب ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی اور لاہور قلندرز کو باآسانی 5وکٹوں سے ہرا کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے تھے۔