پاکستان سپر لیگ فائیو،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں کھلائی گئی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔زلمی نے محمد محسن کو ڈراپ کرکے محمد عامر خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے \

کوئٹہ نے بین کٹنگ کی جگہ ٹیمل ملز اور عبدالناصر کی جگہ احسن علی کو میدان میں اتارا ہے۔پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

error: Content is protected !!