ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈیجٹل پر شاندار شروعات

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ 2020کی لاہور اور کراچی میں کھیلی گئی پہلی لیگ 23 فروری کو ختم ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے پہلی لیگ کی ڈیجٹل سرگرمیوں کو خوب سراہا ہے۔ اس سلسلے میں یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک صارفین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے جاری مہم میں بھرپور شرکت کی ہے۔

ایونٹ کی پہلی لیگ کی ابتداء کراچی سے ہوئی، جہاں ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے علاوہ 4 میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی۔ اس دوران 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے۔

لیگ کی ڈیجٹل سرگرمیوں کی شروعات ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا، جہاں لیگ کا آفیشل ترانہ "تیار ہیں” کو یوٹیوب پر شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔آفیشل ترانے کی شاندار پذیرائی کیبعد پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلسل ڈیجٹل سرگرمیاں جاری ہیں۔

اعداد و شمار:

یوٹیوب:

یوٹیوب پر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کو تاحال 40 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ لیگ کی تاریخ کا یہ واحد ترانہ ہے جو سب سے تیزی سے، محض 3 ہفتوں میں،40 لاکھ افراد کی جانب سے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے پہلے 7 اور پھر 14روز کے اعداد و شمار اس پریس ریلیز میں موجود ہیں۔

گذشتہ 7 روز میں (26 فروری تک)پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پرصارفین کی تعداد:

• 402 ملین امپریشنز
• 7.4 ملین یونیک ناظرین
• 30 ملین سے زائددیکھا گیا
• مجموعی طور پر کْل 2.2ملین گھنٹے کا واچ ٹائم
• 338 ہزار نئے سبس کرائبرز
• اوسط ناظرین 3.6

فیس بک:

• 28 لاکھ صارفین نے دیکھا
• 19 ملین انگیج منٹ
• 62ہزار نئے فالوورز

ٹوئٹراور انسٹاگرام:

• 14.6ملین امپریشنز(ٹوئیٹر)
• ٹوئیٹر پر 57 ہزار نئیفالووز
• انسٹاگرام پر 419 ہزار یونیک صارفین
• انسٹاگرام پر 16.6ملین امپریشنز

ٹک ٹاک:

• 12 ملین سے زائد ویووز
• 12 لاکھ لائکس
• 187 ہزار فالوورز
• "تیار ہیں چیلنج” مہم میں 10 ملین سے زائد فالوورز کی شرکت

ایونٹ کی دوسری لیگ کا آغاز آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ہورہا ہے۔ 26 فروری کی رات 7 بجے شروع ہونے والے میچ میں ملتا ن سلطانزکی ٹیم پشاور زلمی کی میزبانی کرے گی۔

دوسری جانب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دیگر میچوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

شیڈول:

28 فروری:

دوپہر 3 تا شام 15:6بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
شام 8 تا رات 15:11 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

29 فروری:

دوپہر 2 تا شام 15:5بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
شام 7 تا رات 15:10 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

یکم مارچ:

شام 7 تا رات 15:10 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

2 مارچ:

شام 7 تا رات 15:10 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

5 مارچ:

شام 7 تا رات 15:10 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

7 مارچ:

دوپہر 2 تا شام 15:5: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

8 مارچ:

دوپہر 2 تا شام 15:5بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

تعارف: newseditor