ورلڈ کپ کبڈی میں پاکستان کی جیت سے کھیل کو فروغ ملا،سید سلطان شاہ بری

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ا اور ورلڈ کپ کبڈی کا فائنل کھلانے والے انٹرنیشنل ریفری سید سلطان شاہ بری نے کہا ہے کہ حالیہ ورلڈ کپ کبڈی مقابلوں میں پاکستان کی کامیابی سے ملک بھر میں اس کھیل کو نہ صرف فروغ حاصل ہوا ہے بلکہ عوام میں اس کھیل کے حوالے سے شعور وآگاہی میں بھی اضافہ ہواہے جبکہ انکی پوری کوشش ہے کہ صوبہ کے پی ، کے تمام اضلاع میں یہ کھیل ترقی کے تمام زینے طے کرتے ہوئے ہوئے کامیابیوں کی معراج کو پہنچے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار کلب گراونڈ میں ایبٹ آباد کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لگاے گئے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں ، آفیشلز، اور بعد ازاں میڈیا کے نماہندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر کبڈی ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر طاہر منیر اعوان اور سیکرٹری محمد شفیق نے ایبٹ آباد نے میں کبڈی کے کھیل کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی صوبائی سیکرٹری سید سلطان شاہ بری نے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو کھیل کے بنیادی نکات اسکے اسرار و رموز اور نئی جدتوں سے آگاہی فراہم کیا ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی محنت ، جدوجہد، لگن کو اپنی زندگیوں کا شعار بناتے ہوے کھیل اور تعلیم دونوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور کبڈی کے کھیل کو جنون کے طور پر اپناتے ہوے اس علاقائی ثقافتی کھیل کی آبیاری میں اپنا اپنا کردار ادا کریں

جبکہ انکے بقول ایبٹ آباد میں یہ کھیل کم کھیلا جاتاہے لیکن اس کے باوجود یہاں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کی مناسب کوچنگ سے یہاں کے کھلاڑی بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نہ صرف اپنے علاقے بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے نامساحد حا لات کے باوجود کبڈی کے فروغ میں ایبٹ آباد کبڈی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل اورکبڈی ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر طاہر منیر اعوان نے سید سلطان شاہ بری کو سونیر اور تحاءف بھی پیش کیے

error: Content is protected !!