پاکستان سپر لیگ، ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ) ایچ بی ایل پی ایس ایل 5کے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے کےاختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم سرفہرست ہے جب کہ دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوسرے اوردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ پی ایس ایل 5میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز،پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ 3،3میچزکھیل چکی ہیں،دیگر4 ٹیموں کی2،2میچزمکمل ہوئے ہیں۔

ملتان سلطانز کا 3 میچز میں 2 کامیابیوں کے بعد رن ریٹ کی بنیاد پر پہلا نمبر ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کا 3میچزمیں 2فتوحات کے ساتھ دوسرانمبرپرہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز3میچزمیں 2کامیابیوں کے ساتھ 4پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔

کراچی کنگز 2 میچز میں سے ایک میں کامیابی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ پشاورزلمی نے 3میچزمیں سے ایک جیتا اور2پوائنٹس کے ساتھ اس کا پانچواں نمبر ہے -لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے دونوں میچز میں شکست کے بعد ایک بار پھر ٹیبل میں آخری پوزیشن پر کھڑی ہے ۔

تعارف: newseditor