ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں طالب علموں کے لیے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)مارچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے "مارچ میڈنس” مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کی لیگ میں بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر "مارچ میڈنس” مہم متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال ملتان اور راولپنڈی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے میچز کے دوران اسٹیڈیمزمیں "ہاوس فل” دیکھا جارہا ہے۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس دوران 22 فروری کو ڈبل ہیڈر والے روزدونوں اسٹیڈیمز میں "ہاؤس فل” رہا تھا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 "مارچ میڈنس”:

• مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعائیت حاصل کرسکتیہیں۔
• طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔
• یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ لیگ کے کْل 21 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے۔
• یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔
• یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔
• ایونٹ کا مکمل شیڈول یہاں دستیاب ہے۔

تعارف: newseditor