قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اختتام جیت کیساتھ کرنے کی خواہاں

لاہور (جی سی این رپورٹ) قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں اپنا آخری گروپ میچ منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سڈنی کے شوگراؤنڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے شکست کے باعث سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نےایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے لہٰذا پاکستان اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
دوسری طرف قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں عمدہ کھیل پیش کرکے ایونٹ میں اپنے سفر کا اختتام جیت سے کرنے کی خواہشمند ہے۔

ایونٹ کے دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چند کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں ڈیانا بیگ کا نام قابل ذکر ہے۔ فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ نےمیگا ایونٹ کےتینوں میچوں میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے تین میچوں میں12.80 کی اوسط اور 5.33کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 5وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ باؤلر تھائی لینڈ کےخلاف میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈیانا بیگ:
ڈیانا بیگ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے باوجودایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابہم تھائی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایونٹ میں اپنے سفرکا اختتام جیت سے کرنا چاہتے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نے کہاکہ انہوں نے آسٹریلوی پچز پر باؤلنگ کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بہتر ردھم اور مؤثر حکمت عملی کے باعث وہ نئی گیند سے بھی اچھی باؤلنگ کررہی تھیں۔
ڈیانا بیگ نے کہاکہ وہ منگل کے روز بہتر کارکردگی دکھا کر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کریں گی۔
دوسری طرف ایمن انور تاحال ایونٹ میں 6وکٹیں حاصل کرکے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی بہترین باؤلر ہیں۔مگر 17.50 کی اوسط سے وکٹیں حاصل کرنے والی ایمن انور کا اکانومی ریٹ 8.75ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر جویریہ خان 82 اسکورکے ساتھ تاحال ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔عالیہ ریاض نے 80 رنز بنائے ہیں۔
اسکواڈ:
جویریہ خان (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید،ناہیدہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔
آفیشلز:
سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔
شیڈول:
3 مارچ بروزمنگل: پاکستان ویمنز بمقابلہ تھائی لینڈ ویمنزبمقام سڈنی

error: Content is protected !!