سعید اجمل کو ٹیکس نوٹس
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے نادہندہ نکلے، 26 لاکھ روپے سے زائدٹیکس کا نوٹس سابق کرکٹر کو بھجوادیا گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی خریدوفروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر سعید اجمل نے فیصل آباد کے مہنگے ترین علاقے گلبرگ میں جائیداد خریدی تھی