معروف سپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ممبر ایگریکیئو کمیٹی منتخب

کوٹری( سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر کوٹری ضلع جامشورو سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ممبر ایگریکیئو کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں. وہ نومنتخب صدر سردار محمد بخش خان مہر, سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت کی کابینہ میں فرائض انجام دیں گے.انہیں سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان نے الیکشن میں شرکت کے لیئے نامزد کیا تھا.پرویز احمد شیخ علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں بحیثیت سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اپنے پیشہ ورانہ زمیداریاں سرانجام دے رہے ہیں

وہ مختلف کھیلوں میں بوائز و گرلز کھلاڑیوں کی سرہرستی کرتے ہوئے انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشناس کرچکے ہیں اور فروغ اسپورٹس و فزیکل ایجوکیشن کے لیئے اپنی مثال آپ ہیں.وہ خود بھی گزشتہ تین ویسٹ ایشیا کپ بیس بال ایونٹس میں پاکستان کے دستے و آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل تھے.پرویز احمد شیخ گزشتہ 25 برسوں سے حیدرآباد ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں

اور اس وقت پاکستان فیڈریشن بیس بال و ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد کے میڈیا مینیجر, پاکستان فٹبال لیگ (آسٹریلین لاز) کی مرکزی کابینہ اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی اسپورٹس ورگنگ کمیٹی کا حصہ ہیں.وہ گزشتہ 6 سندھ گیمز میں حیدرآباد کے دستے کے بحیثیت کووآرڈینیٹر وسیکریٹری خدمات سرانجام دے چکے ہیں.

تعارف: newseditor