پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیانڈر21گیمز کی افتتاحی تقریب میں متوقع آمدکے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کاجائز لینے کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورکادورہ کیااورسٹیڈیم کے مختلف حصوں کادور ہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھرسے آئے ہوئے کھلاڑیوںسے بھی ملاقات کی اوران کوملنے والی سہولیات اوردیگرامور پران سے بات چیت کی اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفیدیار خٹک ،گراونڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر مرادعلی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انورکمال برکی ،ایشین پریس یونین کے جنرل سیکرٹری امجدعزیزملک بھی موجود تھے سٹیڈیم وزٹ پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر بڑی سطح پر کھیلوں کا انعقاد ہورہا ہے جوکہ تحریک انصاف کے سپورٹس وژن کااندازیوتھ انڈر21 میلے سے لگایا جاسکتا ہے، اجمل وزیرکامزید کہناتھاکہ صوبے کے عوام نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے ثمرات آرہے ہیں
اجمل وزیرنے بتایاکہ آج افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی آمد متوقع ہے اوران کی اپنی اورکھلاڑیوں ومنتظمین کی بھی شدید خواہش ہے کہ وہ گیمز کاافتتاح کریں واضح رہے کہ کووزیر اعظم عمران خان جبکہ اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ محمو خان اور دیگر حکام بھی شریک ہونگے۔صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زہر اہتمام پشاور میں 8تا11مارچ منعقدہ صوبائی سطح کے سپورٹس مقابلوںمیں ایک اندازے کے مطابق6ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں کوکھیلنے کابھر پور مواقع فراہم ہورہے ہے۔انڈر21گیمز میںانٹر ریجنل کے 14کھیل منعقد ہورہے ہیں۔جن میںبیس ال،فٹسال،ہینڈبال،ٹینس،آرچری،فٹسال،تھروبال،سوئمنگ ،سائیکلنگ،سنوکر،فل باڈی کنٹکٹ ،باڈی بلڈنگ،باکسنگ،سکواش اور چک بال شامل ہیںجبکہ اس کے ساتھ ہی انٹر تحصیل لیول کے کھیلے جانیوالے 6گیمز میںفٹ بال،والی بال،بیڈمنٹن،اتھلیٹکس،رسہ کشی اور کبڈی کے مقابلوں میں بہترین کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل جو ضلعی ٹیمیں سلیکٹ کی گئی ہیں انکے مابین انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلے کھیلے جائینگے۔
ان مقابلوں کیلئے ڈائریکٹریٹ کے حکام کی جانب سے تیار کردہ شیڈول کے مطابق 8تا11مارچ منعقدہ مردوں کے بیس بال مقابلے صدروصال محمد خان کی نگرانی اورآرچری ٹورنامنٹ کاشف انور اور سرفرازکے زیر سایہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے ہے۔اسی طرح ہینڈ بال کا ایونٹ پشاور یونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں منعقد ہونگے،جبکہ سیکرٹری عمر آیازاور کوچ رومان کی نگرانی ٹینس،صلاح الدین اور کوچ اسد خان کے زیر اہتمام سوئمنگ،صدر صاحبزادہ الہادی کے زیر اہتمام فل باڈی کنٹکٹ کراٹے ،سپورٹس بورڈکے کوچز کی زیر سایہ باکسنگ مقابلے اور سکواش کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے ہے۔فٹسال کاایونٹ کا جے کے ڈی یونیورسٹی ٹائون میں ہونگے،سائیکلنگ کا ایونٹ ناردرن بائی پاس پر،تھروبال اور چک بال کے مقابلے گورنمنٹ کالج کے گرائونڈ پر اور سنوکر ٹورنامنٹ گرین سنوکر کلب میں ہوگا۔
انٹر تحصیل گیمز کے بعد ہونیوالے مقابلوں کی فہرست کے مطابق فٹ بال ٹورنامنٹ طہماس خان گرائونڈ،والی با ل ایونٹ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم میں ،بیڈمنٹن کا ایونٹ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،اتھلیٹکس ایونٹ قیوم سٹیڈیم،رسہ کشی پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے گرائونڈاور کبڈی کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائینگے،انڈر21گیمزمیں انٹر ریجنل خواتین کھیلوںمیں آرچری،سکواش،ہاکی،بیس بال ،ووشو کنگفو،ہینڈ بال،تائیکوانڈو،باسکٹ بال،ٹینس اور جوڈوشامل ہیں،شیڈول کے تحت 8تا11مارچ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میںآرچری ایونٹ ہوگا،جبکہ ہاکی ایونٹ لالہ رفیق ہاکی سٹیڈیم صدر اورباسکٹ بال ٹورنامنٹ پشاور یونیورسٹی میں جبکہ ووشو کنگفو،ہینڈ بال،تائیکوانڈو،بیس بال،ٹینس اور جوڈوکے خواتین مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔