پاکستان سپر لیگ فائیو، راولپنڈی میں میچز اختتام پذیر

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے راولپنڈی سٹی میں میچز اختتام پذیر کھیلے جانے والے 8میچز میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میچز سے خوب لطف اندوز ہوئی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کے میچ دیکھنے کےلیے کرکٹ سٹیڈم میں پاکستان کرکٹ بورڈطرف سے ایک دن میں میچ کو دیکھنے کےلیے17ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کے لیے گنجائش کو یقینی بنایا گیا تھا اور شدید ترین مسلسل ہونے والی بارشوں میں بھی شائقین نے ہر میچ انہتائی جذبے اور شوق سے کرکٹ سٹیڈیم میں پہنچ کر میچ کو دیکھا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے 8میچز شیڈول کے مطابق کھیل جانےتھے

تاہم پشاور زلمے اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے جانے والا 13واں میچ شدید بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا لیکن اس میں بھی شائقین بددستور کرکٹ سٹیڈیم پہنچے ہوئے تھے جبکہ کھیلےجانے والے 7میچز میں تقریباً 1 لاکھ 20ہزار سے زائد شائقین نے میچز دیکھے جبکہ روزانہ 5ہزار سے زائد شائقین صرف اس لیے کرکٹ سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر آکرکھڑے رہتے تھے

کہ آن کو میچ دیکھنے کا چانس مل جائے گا ان میں سے بہت سے ایسے لوگ بھ شامل تھے جو کرکٹ سٹیڈیم کے باہر پہنچ کر میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے کے کئی کئی جتن کرتے تھے لیکن سخت ترین سیکورٹی اقدامات کی وجہ سے ان کی ایک نہ چلتی اور واپس لوٹ جاتے رہے

error: Content is protected !!