کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ملتوی

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایاکہ یہ چیمپیئن شپ 25 مارچ سے 30 مارچ تک سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی میں کھیلی جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے ملک حکومت کی جانب سپورٹس سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کرنے پر چیمپیئن شپ ملتوی کا فیصلہ کیا ہے، محمد حسین چٹھہ نے کہا کہ ہماری طرف سے چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ چیمپیئن شپ کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے مشورے سے دوبارہ چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا جائےگا

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بائولز حصہ لیں گے اور چیمپیئن شپ میں گیارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔

تعارف: newseditor