کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں

شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور کُل 7 میچز کھیلے جب کہ وہ پاکستان سے روانہ ہونے والے 11 ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔

error: Content is protected !!