پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، کرنل (ر) ناصر تنگ

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وبائ ..

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپوٹ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر تنگ نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے ملک میں کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباء سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وباء سے بچانے کیلئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں ہر چیز کو نقصان پہنچا ہے وہاں کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد کورونا کی وباء کو شکست دے کر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں باکسنگ کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں اور امید ہے کہ یہ جلد بحال ہوجائیں گی۔ ناصر تنگ نے مزید کہا کہ باکسنگ کے آفیشلز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ذریعے کورونا وائرس کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جو گراس روٹ سطح پر کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچنے کی آگاہی اور احتتاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

تعارف: newseditor