آسڑیلوی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر نے اسلام کیوں قبول کرلیا،اپنا اسلامی نام کیا رکھا؟ویڈیو دیکھیں

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ولہیم اوٹ نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام تبدیل کر کے اسلامی نام خالد رکھ لیا۔ایم ایم اے فائٹر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ‘عالمگیر وبا کورونا وائرس ان کا ایمان ڈھونڈنے میں مدددگار ثابت ہوئی’۔

آسٹریلوی ایم ایم اے فائٹر نے بتایاکہ ‘اسلام میرے ذہن میں کافی عرصے سے تھا، مشکل وقت میں ہمیشہ اسلامی عقیدے نے مجھے مضبوط کیا اور ہمت دی’۔

https://www.instagram.com/p/B_DFNH3g5KC/?utm_source=ig_web_copy_link

اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی فائٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں اسلام کا پہلا ستون یعنی کلمہ طیبہ پڑھایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب میرا عقیدہ بے حد مضبوط ہوچکا ہے اور اب میں ایک خدا پر یقین رکھتا ہوں اور فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک مسلمان ہوں۔

تعارف: newseditor