رضی بھائی کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان سے سوال کیا ہے کہ رضی بھائی اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں، یہ آپ کیا کررہے ہیں؟سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔خیال رہے کہ محمد رضوان نے انگلینڈ میں کھیلی جارہی کاونٹی چیمپئن شپ میں بولنگ بھی کی، ان کی بولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کیا گیا۔ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کو کہا گیا کہ دھیان رکھیں آپ کا اب بولنگ میں محمد رضوان سے سخت مقابلہ ہے۔محمد رضوان گیند کو(سوئنگ)اندر اور باہر لا رہا ہے۔

error: Content is protected !!