سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 ون ڈے ٹیم کا اعلان

 

 

 

 

 

 

سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 ون ڈے ٹیم کا اعلان
سعد بیگ کپتان برقرار، سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہے
——————————————————————————

 

 سعد بیگ سری لنکا انڈر19 کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان انڈر19 کی قیادت کریں گے۔

ان کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کو چار روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پانچ ون ڈے میچوں کی یہ سیریز 22 سے 31 اکتوبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

سعد بیگ کو اس اسکواڈ میں ان چھ کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہونگی جو واحد چار روزہ میچ میں کھیلے تھے ان میں عرفات منہاس۔ ۔ محمد ابتسام ۔ محمد اسمعیل ۔شاہ زیب خان ۔ نوید احمد خان اور حمزہ نواز شامل ہیں۔

عرفات منہاس اور شامل حسین ڈارون آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز میں پاکستان شاہینز کا حصہ تھے۔

پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

۔سعد بیگ ( کپتان اور وکٹ کیپر) آفتاب احمد ۔ احمد حسین۔ علی رضا۔ عرفات منہاس ۔ حمزہ نواز۔ ہارون ارشد۔ محمد عمار۔ محمد ابتسام۔محمد اسمعیل۔ محمدحذیفہ ۔ محمد ریاض اللہ ۔ محمد طیب عارف۔ نجب خان ۔ نوید احمد خان۔ شاہ زیب خان۔ شامل حسین اور عبید شاہ۔

سپورٹ اسٹاف۔

شاہد انور ( ہیڈ کوچ ) ریحان ریاض ( اسسٹنٹ کوچ / بولنگ کوچ ) منصورامجد ( فیلڈنگ کوچ ) حافظ علی حمزہ ( انالسٹ ) عبیداللہ ( فزیو) اور عمران اللہ ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )

 

سیریز کا شیڈول۔
22 اکتوبر۔ پہلا ون ڈے ۔
24 اکتوبر۔ دوسرا ون ڈے۔
27 اکتوبر۔ تیسرا ون ڈے۔
29 اکتوبر۔ چوتھا ون ڈے ۔
31 اکتوبر ۔ پانچواں ون ڈے ۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!