اچھی فٹنس اور قوت مدافعت کورونا متاثر کھیلوں کے میدانوں کی ویرانی و کھلاڑیوں کی مایوسی دور کرنے میں معاون ہوگی.سید فخر علی شاہ
کورونا کے بعد ایونٹس کی بھرمار ہوگی.سیلف پریکٹس مذید تیز کردیں.صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی وومین سیکریٹری عائشہ ارم سے گفتگو
کوٹری/لاہور( )”اچھی فٹنس اور قوت مدافعت کورونا متاثر کھیلوں کے میدانوں کی ویرانی و کھلاڑیوں کی مایوسی دور کرنے میں معاون ہوگی”. یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے پاکستان وومین بیس بال کی سیکریٹری عائشہ ارم سے گفتگو میں کہی.انکا کہنا ہے کہ لاک ڈائون اور کورونا کے
خاتمے کی خبر پاکستان میں بیس بال سے وابسطہ آفیشلز و کھلاڑیوں کے لیئے پرمسرت ہوگی کیونکہ پاکستان کی تین کیٹیگریز کی ٹیموں نے اعلان شدہ ایونٹس میں حصہ لینے بیرون ممالک جانا ہے.انشاء اللہ اس حوصلہ افزاء اعلان کے بعد کھیلوں کے میدانوں میں موجود ویرانی اور بیس بال کھلاڑیوں کی مایوسی اور بے چینی کورونا کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوجائےگی.انکا مذید کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر
اختیار کرنے اور حکومتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ہم نے کھلاڑیوں کو سیلف پریکٹس شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں.انہوں نے اس سلسلے کو مذید تیز کرنے کے لیئے کھلاڑی روزانہ دوپہر 12 سے 2 بجے تک آن لائن ہوکر وڈیو کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں اور اپنے آفیشلز و کوچز سے مفید مشورے لے رہے ہیں.وہ واٹس اپ گروپ پر اپنی پریکٹس کی وڈیوز جاری کرتے ہیں اور کوچز انکی غلطیوں کی
نشاندہی کرتے ہیں.انہوں نے اس ضمن میں مذید بہتر اقدامات کرنے کی غرض سے فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان, ہیڈ کوچ مصدق حنیف, وومین چیئرپرسن سادیہ علوی, سیکریٹری عائشہ ارم,معروف فزیکل ایجوکیشنسٹ پرویز احمد شیخ اور دیگر زمیداران سے بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کھلاڑیوں کی فٹنس اور قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.