محمد عباس نے وسیم یا وقار میں سے کس کے ساتھ بائولنگ کی خواہش کا اظہار کیا؟

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ماضی کے عظیم باؤلرز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ان کیلئے ایک مشکل انتخاب ہوگا تاہم وہ وسیم اکرم کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا کہ وہ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کے ہمراہ باؤلنگ کا انتخاب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ فاسٹ باؤلرز میں سے حسن علی کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ڈریم جوڑی بنانے کا یہ اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو رہی ہے اور لوگ اس میں شوق سے حصہ بھی لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!