پریذیڈنٹ ٹرافی: پی ٹی وی نے کے آر ایل کو 155 رنز سے ہرادیا

 

پریذیڈنٹ ٹرافی: پی ٹی وی نے کے آر ایل کو 155 رنز سے ہرادیا

فیصل اکرم کی میچ میں 9 وکٹیں، عبدالفصیح کی سنچری

کراچی 18 جنوری، 2024:ء

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن پی ٹی وی نے کے آر ایل کو 155 رنز سے شکست دیدی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 10 وکٹوں سے اور واپڈا نے غنی گلاس کو 294 رنز سے ہرایا تھا ان دونوں میچوں کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا تھا۔

آج یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل نے 426 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز 95 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالفصیح نے پہلی اننگز کی نصف سنچری کے بعد دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی اور پندرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکا۔
پی ٹی وی کی طرف سے فیصل اکرم ایک بار پھر سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 87 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جہانداد خان نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کا آخری راؤنڈ 21 جنوری سے شروع ہوگا۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کا مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ہوگا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم واپڈا کا سامنا کرے گی۔

 

 

error: Content is protected !!