یورپ(چیف اکرام الدین)معروف پاکستانی پروفیشنل اسکواش پلیئر و کوچ مقدس اشرف نے کہا کہ موجودہ جاری کرونا وائرس کے حالات مشکل ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے روز بروز کرونا وائرس کے اضافے کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ہم سب کیلئے چیلنج ہے لیکن ہمت نہ ہاریں یقین ہے کہ جلد حالات کنٹرول ہو جائینگے لیکن جو حکومتی تدابیر اور اقدامات ہے اسکا اپنانا بھی از حد ضروری ہے تا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو بچاؤ مل سکے
اسکواش پروفیشنل پلیئر و کوچ محترمہ مقدس اشرف نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی بند ہے جو اسکواش اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایک چیلنج ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پاکستان اور دنیا بھر سے کرونا وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا اور ایک بار پھر سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔