برلن (سپورٹس لنک رپورٹ) جرمنی کے 10 فٹبالرز کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، جرمن فٹبال لیگ حکام کے مطابق دو سرفہرست کلبوں کے 10 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، کھلاڑی قرنطینہ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں کرونا وائرس کے پھیلاو نے عام شہریوں کو متاثر کیا ہے، وہیں اس وبا سے اب جرمنی کے فٹبالرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ جرمنی کے 10 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرمن فٹبال لیگ نے بتایا ہے کہ 2 جرمن کلبوں کے 10 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جرمنی کے کل 1724 فٹبال کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 10 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ وائرس کا شکار ہونے والے ان کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی کچھ فٹبال کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کرونا کا شکار ہو جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ یاد رہے کہ جرمنی میں 16 ہزار سے زائد شہری کرونا میں مبلا ہوچکے ہیں، جب کہ 6500 سے زائد افراد انتقال کرگئے ہیں۔ تاہم ان حالات کے باوجود جرمنی میں رواں ماہ کے اختتام سے یورپ کی سب سے بڑی فٹبال لیگ کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔