کورونا کے نام پر سپورٹس فیڈریشن کو فنڈز کی خبریں صرف افواہیں ، اعظم ڈار

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے کرونا وائرس کے تناظر میں سپورٹ کے نام پر کھیلوں کی تنظیموں کو سالانہ گرانٹ جاری کرنے کے حوالے سے گردش کر رہی افواہوں کی ترید کی ہے محمد اعظم ڈار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی ایس بی اور وزارت کے پاس فیڈریشنز کو گرانٹ جاری کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں اور اس حوالے سے جو باتیں گردش کر رہی ہیں وہ افواہیں سے زیادہ کچھ نہیں اور انمیں کوئی حقیقت نہیں. انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایت پر پی ایس بی کھلاڑیوں کی ہر ممکن سپورٹ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے .

اس ضمن میں پی ایس بی سپورٹس ریلیف فنڈ کے ذریعہ مستحق سابق کھلاڑیوں کو پہلے ہی 90 ہزار روپے فی کس جاری کئے جا چکے ہیں.اور اسوقت سیف گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم جاری ہے. انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مزا کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق حکومتی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکی تربیت کے لئے ممکن حد تک سپورٹ کی فراہمی پی ایس بی کی ذمہ داری ہے جو وہ ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی . باقی جہاں تک فیڈریشنز کوگرانٹ فراہم کرنے کی بات ہے تو اس حوالے سے نہ تو کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

تعارف: newseditor