اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) مارٹا وومن فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر رئیس خان نے کہا ہے کہ فٹبال سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں ۔ کورونا وائرس کے باعث 2مہینوں سے زائد اسپورٹس کی تمام سرگرمیاں بند ہیں اور کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں ، صنعتکاروں سمیت مختلف شعبہ جات کی طرح مستحق کھلاڑیوں کیلئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، رئیس خان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جن پر عمل کر کے فٹبال سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جا سکتی ہیں۔
ملک میں اسپورٹس کا شعبہ پہلے ہی مصائب کا شکار ہے لاک ڈائون کے باعث فٹبال سمیت تمام اسپورٹس کے ایونٹ بند ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مارٹا وومن فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کو آن لائن فزیکل فٹنس کیلئے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے گرائونڈ میں پریکٹس کی ضرورت ہے انہوں نے وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ فٹبال سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت فوری طور پر بحال کی جائیں کھلاڑی تذبذب کا شکار ہیں۔