لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین اقبال قاسم کی زیرصدارت پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز ویڈیولنک پرمنعقد ہوا۔ یہ سال2020 میں کرکٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس تھا۔ اجلاس میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ہائی پرفارمنس سنٹرکے کوچز کی تعیناتی اور اس کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس میں چیئرمین کرکٹ کمیٹی نے کوچز کی کارکردگی جانچنے کے لییقواعد و ضوابط تیارکرنیکے لیے ایک ذیلی کمیٹی بنانیپر اتفاق کیا ہے۔ یہ کمیٹی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
اجلاس میں ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں ڈیپارٹمنٹس کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا ہے کہ کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی جو مزید غور کے لیے پی سی بی حکام کو بھجوائی جائیں گی۔
کرکٹ کمیٹی کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تقرری کے حوالیسے بھی آگا ہ کیا گیا۔اس دوران ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے خصوصی درخواست پر کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کو قومی کرکٹ ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ برائے سال 21-2020 کی فہرست، ویمنز کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اقبال قاسم، سربراہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ سہ ماہی اجلاس کا مقصدمتعلقہ شعبوں کے امور پر تبادلہ خیال کرنے اور اس حوالے سے اراکین کی رائے جاننا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیزن 21-2020 میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی شرکت کے حوالیسیکام جاری ہے جس پر کمیٹی جلد اپنی سفارشات تیار کرکے انتظامیہ کو بھجوادے گی۔
اقبال قاسم نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی نے مجموعی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ برائے 20-2021 کی فہرست پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ پلیئرز کٹیگری اور ڈومیسٹک میں ایلیٹ کٹیگری کی تشکیل نے کمیٹی کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔