انگلش کپتان ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکیں گے

لندن ( زاہد نور ) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان “جو روٹ”شاید ویسٹ انڈیز میچز نہیں کھیل سکیں کیونکہ جولائی کے اوائل میں اُن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اُن کا اصرار ہے کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے موقع پرموجود ہوں چاہےاُنہیں اسکے لیے ٹیسٹ میچ سے محروم ہی کیوں ناں ہوناپڑے۔

آٹھ جون سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا جس کے لیے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم کے اندر قائم ہوٹلز میں ہی قیام کرنا ہو گا تاہم جو روٹ کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے کہ وہ وہاں سے نکل کر واپس آ سکتے ہیں یا نہیں اور اگر اُنہیں ٹیسٹ میچ چھوڑنا بھی پڑا تو وہ چھوڑ دیں گے تاہم اُن کی خواہش ہے کہ اگر وہ ٹیم کی قیادت ناں کرسکیں تو بین اسٹوکس اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں اور یہ ٹیم کے لیے بہت بہتر ہو گا

اُن کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس ایک بہترین کپتان ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ بطور نائب کپتان اُنہوں نے ٹیم کے لیے بہترین مثالیں قائم کی ہیں، وہ مشکل حالات میں بھی بہتر طریقے سے پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

error: Content is protected !!