سجاس کا اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے "بڑے بھائی اقبال حسین” کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے

دنیائے ہاکی کے لیجینڈ چیف سلیکٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپیئن منظور حسین جونیئر، محمود حسین,مقصود حسین انٹرنیشنل پیلئرز کے بڑے بھائی اور جاوید اقبال انٹرنیشنل پیلیئر کے والد اقبال حسین کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اللہ پاک مرحوم کی معغفرت فرمائے اور منظور حسین جونیئر سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.

error: Content is protected !!