دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز میں بیس بال نے پہل کردی

کوٹری/لاہور (رپورٹ: پرویز شیخ ) دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز میں بیس بال نے پہل کردی ہے۔کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد تائیوان،کوریا و دیگر ممالک کے جرائتمندانہ اقدامات سامنے آئے ہیں جب انہوں نے ایک ماہ قبل بغیر تماشائیوں کے بیس بال میچز اور وضع کیئے گئے ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے پریکٹس و کوچنگ کا آغاز کردیا تھا اور اب تائیوان نے ستمبر میں ایشیئن انڈر -18 اور نومبر میں انڈر-12 چیمپیئن شپس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

تاہم پاکستان فیڈریشن بیس بال کی گزشتہ تین ماہ کی جدوجہد اور فکر انگیزی کو دیکھ کر یہ کہا جارہا ہے کہ ان معاملات سے نبردآزما ہونے میں پاکستان بھی پیچھے نہیں ریے گا۔اس ضمن میں فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ نے ایس او پیز جاری کرکے ملک گیر دوروں کا فیصلہ کرلیا۔ادہر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی ایشیئن انڈر -18 چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں موجود کھلاڑی متحرک ہوگئے ہیں اور مقامی کوچز کی نگرانی میں انکی سیلف پریکٹس میں شدت آگئی۔

فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ایشیئن انڈر -18 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی۔جس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی ٹاپ آٹھ رینکنگ کی ٹیمیں حصہ لیں گیںجبکہ ایشین انڈر-12 بیس بال چیمپیئن شپ بھی رواں سال نومبر میں تائیوان میں ہی کھیلی جائے گی۔پاکستان کے ٹاپ رینک بیس بال کھلاڑیوں اور کوچز نے فیڈریشن کے توسط سے اسپورٹسمین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس اسلام آباد میں ایس او پیز کو ملحوظ خاطر کراتے ہوئے خصوصی کیمپس کا انتظام کرنے کا حکم صادر فرمائیں تاکہ ہم اچھی تیاری کے ساتھ ایشین ایونٹس نیں حصہ لیں اگر ایسا نہ ہوا یا اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں شرکت ہی نہیں کرسکا تو اس کا ہماری عالمی رینکنگ پر بہت برا اثر پڑے گا جبکہ فیڈریشن کی 28 سالہ محنت ضایع ہوجائے گی اور جب تمام دیگر ممالک حسب سابق ٹریننگ کریں گے تو ہمارا پیچھے ہوجانے میں کوئی شک نہیں۔اس سلسلے میں سید فخر علی شاہ نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گزارشات ارسال کردی ہیں تاکہ وہ کرونا وائرس کی وباء خاتمے کے انتظار کے ساتھ ساتھ ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں بیس بال کے کھلاڑیوں کے خصوصی تربیتی کیمپوں اہتمام کریں اور فیڈریشن کی محنت ضایع ہونے سے بچانے میں کردار ادا کریں۔

تعارف: newseditor