پاکستان فیڈریشن بیس بال و اسپورٹس حلقوں کی سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کی طیارہ حادثے میں شہادت پر تعزیت و دعا

کوٹری( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ, سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان, وومین چیئرپرسن سادیہ علوی, سیکریٹری عائشہ ارم, میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ, جامشورو بیس بال ایسوسی ایشن کی سرپرست پروفیسر ام کلثوم عباسی, چیئرمین پروفیسر رفیق احمد,وائس چیئرمین سید مسرت علی,صدر انجینیئر شاہد کاظمی و دیگر عہدیداران ساجد اعوان,تحسین چنا,حراخان,ہرجی لال, منگل مل, ذاکر علی, کامران شاہ, ظہیرمگسی, امجد علی سہاگ

رسول بخش,سابق صدر ڈاکٹر صابر شیخ، انچارج سیکریٹری حیدرآباد محی الدین شیخ، صدر حیدرآباد اولمپک خرم رفیع، پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز سمیت تمام سابق و موجودہ مین وومین کھلاڑیوں نے سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔وہ 22 مئی 2020 رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو طیارہ حادثہ میں شہید ہوگئے تھے۔ وہ حیدرآباد سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا انصار کے شوہر اور سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ سچل سرنست کامرس کالج حیدرآباد عقیل احمد کے برادر نسبتی تھے جن سے گزشتہ روز انکی حءدرآباد آمد پر کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس و صحافی حاقوں نے بالمشافہ ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی۔ اللہ انصار نقوی کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں.

تعارف: newseditor