آل پاکستان ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کا پی سی بی کے کرپٹ عناصر کے کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)آل پاکستان ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کرپٹ عناصر کے کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھیجنے اور اسلام آباد کے سرکاری کرکٹ گرائونڈز سے قبضہ مافیاسے واگزار کرانے کا مطالبہ کردیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر نواب،مسعود انور اوردیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں

،پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن کرنے والوں کے مقدمات نیب اورایف آئی اے کو بھیجے جائیں ۔کرکٹ کو دیمک کی طرح چاٹنے اور اپنی جیبیں بھرنے والوں کا احتساب بےحد ضروری ہے۔کرکٹرز کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں اور کرکٹ گراؤنڈز پر غیر قانونی قبضے کرنے والوں نے بہت ظلم کیا۔سی ڈی اے اور انتظامیہ اسلا م آباد کے سرکاری کرکٹ گراؤنڈز سے قبضے واگزار کرانے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرائے، عدالت عظمیٰ کے2006میں دئیے گئے احکامات پر خاموشی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔وزیراعظم کو ان معاملات میں ذاتی دلچسپی لے کر منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے ۔

error: Content is protected !!