نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سِول ایوارڈ کے لیے تجویز

پنجاب حکومت نے پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سِول ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب شہروز کاشف کے نام کی سمری حکومت کو بھجوائے گا۔ذرائع پنجاب سپورٹس کا کہنا ہے کہ کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے۔شہروز کاشف ماونٹ ایورسٹ اور کے 2 سر کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2 بار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سِرباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

error: Content is protected !!