نیشنل گیمز، سائیکلنگ ٹائم ٹرائل ایونٹ آرمی سے بلال نے جیت لیا

 

نیشنل گیمز، سائیکلنگ ٹائم ٹرائل ایونٹ آرمی سے بلال نے جیت لیا

 

لاہور: لاہور میں کھیلی جانے والی 34ویں نیشنل گیمز کی سائیکلنگ چیمپئن شپ ٹائم ٹرائل ریس میں خیبرپختونخوا کے ساجد علی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں سائیکلنگ ایونٹ کی مردوں کی 40 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس پاکستان آرمی کے بلال نے جیت لی،

واپڈا کے حنزلہ دوسرے اور ایچ ای سی کے اظہر رہے۔ تیسری پوزیشن ریلوے کے ثناء اللہ نے اور چوتھی پوزیشن خیبرپختونخوا کے ساجد علی نے حاصل کی۔ جبکہ خواتین کے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے والے ٹائم ٹرائل

ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی سائیکلسٹ حرا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایونٹ واپڈا کے ایک کھلاڑی نے جیتا۔ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آج سائیکلنگ کے مختلف مقابلے ہوں گے۔

 

 

error: Content is protected !!