کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس،بابر اعظم اور نسیم شاہ کو پی سی بی نے وارننگ جاری کردی

اسلام آباد ( رپورٹ نواز گوھر ) بابراعظم اوپننگ بلے باز امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ زرائع کے مطابق چند روز قبل بابراعظم ، امام الحق اور نسیم شاہ کے کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پی سی بی ان ایکشن ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وبا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپننگ بلے باز امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

تینوں کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ محتاط رہیں، سماجی فاصلوں کے پروٹوکوز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مذکورہ کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ گھروں پر ہی اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں اورآئندہ کسی میدان میں بیٹنگ یا بولنگ پریکٹس کرنے کا خطرہ مول نہ لیں

چند روز قبل بابراعظم ، امام الحق اور نسیم شاہ کے کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جس کا کرکٹ بورڈ حکام نے نوٹس لیا ۔

تعارف: newseditor