آن لائن ٹریننگ سے نئے افسران کی کارکردگی بہتر ہوگی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے آن لائن ٹریننگ پہلی بار شروع کی ہے جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نئے افسران کو تربیت دے رہے ہیں، آن لائن ٹریننگ نئے افسران کے لئے بہت اہم ہے، یہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میں نئے بھرتی ہونیوالے 37 تحصیل سپورٹس افسران اور ڈویژنل کوچز کی آن لائن کپیسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ کورس کے تیسرے روز افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تیسرے روز ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اکرم صوبن، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک اور دیگر نے نئے افسران کو ڈویلمپنٹ، انفراسٹرکچر، سپورٹس اور دیگر امور کے بارے میں لیکچرز دیئے، سپورٹس انجیریز کے حوالے سے ڈاکٹر سلمان فیروز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہوں نے سپورٹس انجریریز سے متعلق لیکچر دیا۔


ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے مزیدکہا کہ نئے بھرتی ہونیوالے افسران کیلئے یہ ٹریننگ سیکھنے کا بہترین موقع ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر اس تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ماہرین افسران کو تمام امور کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں، تمام افسران دلجمعی اور لگن سے تربیت میں حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں،ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا کہ کورونا کی وباء کے باوجود سپورٹس بورڈ پنجاب اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے

سماجی فاصلے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نئے افسران کو تربیت دی جارہی ہے، تمام افسران مکمل توجہ اور یکسوئی سے تربیت حاصل کریں، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن نے نئے تحصیل سپورٹس افسران وڈویژنل کوچز کو صوبہ بھر میں سپورٹس انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، آن لائن ٹریننگ میں ڈاکٹر سلمان فیروز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہوں نے نئے افسران کو سپورٹس انجریریزکے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔

error: Content is protected !!