اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن قومی روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 27 جون سے شروع ہو گا، کورس کا افتتاح انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن کے ہرپال سنگھ فلورا کریں گے، گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس کے انتظامات کو آئندہ چند روز بعد فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے ہونے آن لائن اجلاس میں آخری شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں ملک بھر سے سپورٹس ٹیچرز، کوچز اورکھلاڑی حصہ سکتے ہیں، کورس کے شرکاء کو انٹرنیشنل تجربہ کار ٹیکنیکل آفیشلز اور کوچز روپ سکیپنگ کے نئے قوانین، ٹیکنیک، فزیکل فٹنس
خوراک اور ادویات کے مضر اثرات کے حوالے سے لیکچرز دیں گے جن میں انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن کےڈائریکٹر مارٹن، موگی شارف (بوسٹوانا)، فاطمہ شیبانی (ایران) ، دیوش (ہندوستان) کے علاوہ پاکستانی آفیشلز بھی شامل ہیں، مقبول آرائیں نے مزید کہا کہ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے امیدوار 20 جون سے قبل اپنے کوائف (نام، تاریخ پیدائش، تعلیم، کھیل میں تجربہ اور رہائشی پتہ) کا اندراج واٹس اپ نمبر03213077577 یا pakropeskippingfed@gmail.com پر ای میل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کورس کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شرق صدیقی فون نمبر 2707356-0312 سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔