کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے باعث پی سی بی کا مرکزی دفتر بند

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائم اپنا مرکزی دفتر بند کر دیا پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائم ادارے کا مرکزی دفتر فوری طور پر بند کردیا گیا ہے

پی سی بی ترجمان کے مطابق مرکزی دفتر 21 جون کو کھلے گا اس وقت تک تمام ملازمین گھروں سے کام کریں گے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر 17 مارچ سے 3 جون تک بند رہا تھا اس دوران صرف ضروری اسٹاف ہی کام کیلئے دفتر آرہا تھا

error: Content is protected !!