لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹور ازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میں نئے بھرتی ہونے والے تحصیل سپورٹس افسران اور ڈویژنل کوچز کو آن لائن دی جانے والی کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے، تمام افسران نے ٹریننگ میں بھرپور دلچسپی لی، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کے مشکور ہیں جن کی سرپرستی حاصل رہی، انتہائی کم لاگت سے آن لائن ٹریننگ کے انتظامات کرنے پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور آئی ٹی ماہرین کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے پانچ روزہ ٹریننگ کو احسن طریقے سے منعقد کرایا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز افسران کی آن لائن کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ کورس کے اختتام پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک، آئی ٹی انچارج جواد اللہ و دیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹور ازم پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ افسران کو ماہرین نے اپنے تجربے کی روشنی میں لیکچرز دیئے ہیں جن سے تمام افسر استفادہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں، انہوں نے نئے افسران سے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے
اس حوالے سے تمام افسران اس بات کا خیال رکھیں اور سوشل میڈیا کو استعمال کریں، سوشل میڈیا کے ذریعے کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائیں، تمام افسران نے ٹریننگ میں بھرپور دلچسپی لی جو کہ خوش آئند ہے، ٹریننگ کے دوران انہوں نے جو رپورٹس تیار کی ہیں وہ بہترین ہیں ان پر مزید کام کریں اور بہتر بنائیں، ٹریننگ میں ہم کو صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی سرپرستی حاصل رہی جس سے ورکشاپ کامیاب رہی۔
ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پہلی بار افسران کو آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے جو انتہائی کامیاب رہی، ٹریننگ سے افسران کی کارکردگی بہت بہتر ہوگی اور اس کے دور رس نتائج آئیں گے، نوجوان افسران نے ٹریننگ کی بہت اچھی رپورٹس تیار کی ہیں جس سے ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں سپورٹس کو فروغ ملے گا، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹور ازم پنجاب احسان بھٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت پر آن لائن ٹریننگ دی گئی اور ان کی رہنمائی سے ٹریننگ پروگرام کامیاب رہا، انہوں نے افسران سے کہا کہ جس طرح ٹریننگ میں افسران نے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح وہ اپنے کام میں بھی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور اس ٹریننگ سے جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل پر کریں تاکہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ، ترقی ملے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے
انہوں نے تجویز دی کہ مہینے میں ایک دو روز کی ورکشاپ منعقد کی جائے جس میں ڈویلمپنٹ کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے تجویز کی تائید کی، تمام تحصیل سپورٹس افسران و ڈویژنل کوچز نے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی اور سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انہوں نے نئے افسران کی بہترین رہنمائی کی ہے اور اس ٹریننگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اگر یہ ٹریننگ نہ ہوتی تو ہم اندھیرے میں رہتے اور ہم کو شاید علم نہ ہوتا کہ ہمارا کام کیا ہے، ٹریننگ کے آخری روز کریکٹر بلڈنگ پر ساجد حفیظ ملک نے افسرا ن کو لیکچر دیا۔
آن لائن کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ کورس کے اختتام پر بہترین رپورٹس تیار کرنے اور پریزنٹیشن دینے والے تحصیل سپورٹس افسران و ڈویژنل کوچز کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کا فیصلہ کمیٹی نے کیا ہے، بہترین رپورٹس بنانے اور پریزنٹیشن دینے والوں میں مرزا مدثر پہلے، قمر عباس دوسرے اور اقراء حسن تیسرے نمبر پر رہیں۔