پنجاب ویمن فٹ سال چیمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب ویمن فٹ سال چیمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ہے، یہ چیمپیئن شپ 14 جون سے لاہور میں کھیلی جانی تھی، پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی صدر میڈم شمائلہ صدیق نے بتایاکہچیمپیئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن ملک کرونا وائرس کی وباء کے باعث چیمپیئن شپ کو ملتوی کرنا پڑا

اب یہ چیمپیئن شپ روواں سال 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، چیمپیئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کی ٹیمیں شامل ہیں،

error: Content is protected !!