سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان کے بہنوئی” حضوراحمد” کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے بانی ممبر اور مجلس عاملہ کے رکن سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان سے ان کے بہنوئی "حضور احمد” کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

سجاس کی مجلس عاملہ نے مرحوم کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے. اللہ پاک شاہد علی خان سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے(آمین)

تعارف: newseditor