کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ ایرل ایڈنگز نے اس حوالےسے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بورڈ کی ورکنگ میں بہت انتشار پایا جاتا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کیون رابرٹس اُصول پرست انسان ہیں انہوں نے کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔کیون رابرٹس سے استعفیٰ لیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاسٹ کٹنگ اور مالی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ ایک برس کے لیے ملتوی ہو سکتا ہے۔ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آیندہ ماہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!