لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کو کوویڈ 19ٹیسٹنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ، لاہور، راولپنڈی ، پشاور اورکراچی میں 22 جون کو کھلاڑیوں کی پہلی ٹیسٹنگ ہوگی۔دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کے کوویڈ 19ٹیسٹنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا
22 جون کو چار شہروں میں کھلاڑیوں کی کوویڈ 19ٹیسٹنگ ہوگی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق ، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم ،عابد علی، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد عباس ، نسیم شاہ ، وہاب ریاض ،سپن بالنگ کوچ مشتاق احمد،اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم ، فیلڈنگ کوچ عبدالحمید ، طلحہ بٹ،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اور میڈیا منیجر رضا راشد لاہور میں
فخر زمان ، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور یاسر شاہ پشاور میں ،حیدر علی، حارث رؤف، عماد وسیم اور شاداب خان راولپنڈی میں ، شان مسعود، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، محمد حسنین اور کاشف بھٹی اور بیٹنگ کوچ یونس خان کراچی میں ٹیسٹ کرائیں گے۔پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قومی کھلاڑی لاہور میں جمع ہوں گے
جہاں کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ کی 25 جون تاریخ تجویز کی گئی ہے تاہم دوسری ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی تاریخ سے مشروط ہے۔ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی روانگی کی تاریخ کو آج جمعہ کے روز حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم کی انگلینڈ روانگی 28 جون کو متوقع ہے۔