سہیل تنویر نے ‘‘بال آف مائی لائف’’کس گیند کو قرار دیدیا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے بھارتی بلے بازراہول ڈریوڈ کی وکٹ کو اپنے زندگی کی بہترین گیند قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ راہول ڈریوڈ جیسے عظیم بیٹسمین کو بالکل اسی طرح کی ڈلیوری سے آؤٹ کیا جیسا کہ لیجنڈ وسیم اکرم نے انہیں کیا تھا۔بائیں ہاتھ کے باؤلر نے کہا کہ وسیم اکرم کی طرح میری بال بھی اسی لائن و لینتھ پر تھی

گیند لیگ سٹمپ سے سوئنگ ہوتی ہوئی آف سٹمپ پر لگی اور ڈریوڈ جیسے مضبوط دفاع والے بیٹسمین کو بولڈ کرنا انتہائی مشکل تھا۔سہیل تنویر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا میرا خواب تھا، مجھے خود پر بھروسہ تھا کہ ضرور ریڈ بال سے کھیلوں گا، ڈیبیو میں ڈریوڈ کو آؤٹ کرنا ایسا ہی ہے جیسے‘‘بال آف مائی لائف’’۔

error: Content is protected !!