حیدرآباد( سپورٹس لنک رپورٹ)”حیدرآباد والی بال ایسوسی ایشن گراس روٹ لیول سے کھیل کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے کہ جنکی بدولت ہمیں تعلیمی اداروں میں والی بال مقابلوں اور کوچنگ پروگرامز کے انعقاد میں بھرپور رہنمائی اور تکنیکی معاونت میسر آرہی ہیں”۔ان خیالات کا اظہار گورنمینٹ ہائی اسکول الرازی حیدرآباد کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر و ڈسٹرکٹ حیدرآباد والی بال ایسوسی ایشن کے کووآرڈینیٹر رمیزراجہ نے حیدرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان دیسوالی کی ہدایات پر اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک ڈے منانے کی تقریب کے موقع پر موجود معزز عہدیداران و دیگر ممبران و کھلاڑیوں سے آن لائن اپنے خطاب میں کہی۔
اس موقع پر انہوں نے حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، خازن سید سلمان جعفری،حیدرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ و دیگر عہدیداران و ممبران عمران خان، سید عدنان، معین خان,حضرت احمد, معیز رفیق اور کمسن ماسٹر حنظلہ کے ہمراہ اولمپک ڈے کا کیک کاٹا۔
مذکورہ تقریب کا انعقاد پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے احکامات کی روشنی میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر شاہ نعیم ظفر اور سیکریٹری شاہد مسعود کی نگرانی میں کیا گیا اور انہیں کیک کاٹنے کی تقریب میں آن لائن شرکت کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔