سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالرشید شکور کی "والدہ محترمہ زبیدہ شکور” کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے BBC اردو نیوز سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالرشید شکور سے ان کی والدہ "محترمہ زبیدہ شکور” کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور عبدالرشید شکور سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.

مرحومہ کی نماز جنازہ غفوریہ مسجد المعروف پاکولا مسجد گارڈن ایسٹ میں ہفتے کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا, نماز جنازہ میں ان کے قریبی رشتہ داروں, اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی,

دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (AIPS)ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک, سیکریٹری PSWF زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی عبدالرشید شکور سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے.

error: Content is protected !!