اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایس ایف) پاکستان میں آئندہ ماہ سے آن لائن کوچنگ کورسز ، امپائرز کلینک اور ٹیکنیکل آفیشل کورسز منعقد کرے گی۔گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک منعقد ہوگا۔یہ کورسز ایف آئی ایچ کے نامزد بین الاقوامی ہاکی کوچوں کے ذریعہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کورس میں 15 سے 20 افراد شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اے ایچ ایف ان کورسز کا اہتمام پاکستانی کوچوں ، امپائروں اور ٹیکنیکل آفیشلز میں مہارت کی سطح کو بڑھانے کے لئے کر رہا ہے۔ سجاد کھوکھر نے کہا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک اور ٹیکنیکل کورس 12 سے 17 جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ امپائرز کلینک کورس کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس کورس کے انعقاد کی جولائی میں توقع کی جا سکتی ہے۔ ایف آئی ایچ کے بین الاقوامی کوچ ان کورسز کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز طویل عرصے کے بعد پاکستان میں منعقد ہو رہے ہیں اور آخری بار یہ کورسز 2008ء میں منعقد ہوئے تھے۔