کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ماڑی پیٹرولیم شعبہ سپورٹس نے کورونا وائرس کے عدم بھیلاؤ اوراحتیاطی تدابیر کا ضابطہ تیار کرلیا،ضابطہ پر عمل کرتے ہوئے قومی کھیل ہاکی کی سرگرمیوں کا باقاعد آغاز ، ماڑی پیٹرولیم قومی کھیل میں کارپوریٹ سیکٹر میں سرگرمیاں شروع کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا،تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹڈ کے شعبہ سپورٹس نے اپنے زیرانتظام کھیلوں کے لئے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اوراحتیاطی تدابیر کا ضابطہ تیار کرلیا۔ سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم برگیڈیئر ر سلیم نواز اور ماڑی پیٹرولیم شعبہ سپورٹس کے ڈی ایم لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی سابق مینجر قومی ہاکی ٹیم نے ماڑی پیٹرولیم کے شعبہ میڈیکل کےماہرین کی مشاورت سے اس ضابطہ کو تیار کیا اور سی ای او/ ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم سےاس ضابطہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے زیر انتظام کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔
ماڑی پیٹرولیم شعبہ سپورٹس کی جانب سے ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ماڑی پیٹرولیم کمپنی کورونا وائرس کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کارپوریٹ سیکٹر میں باقاعدہ قومی کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ برگیڈیئررسلیم نواز سپورٹس کنسلسٹنٹ ماڑی پیٹرولیم کی زیرنگرانی کیمپ کمانڈنٹ ماڑی پیٹولیم شعبہ سپورٹس کےڈی ایم لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی سابق مینجر قومی ہاکی ٹیم نےکھلاڑیوں کے تربیتی سیشنز کا آغاز کروا دیا ہے۔
سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اور معروف ڈریگ فلک سپیشلسٹ اولمپین محمد عمران بطور کوچ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فریکل ٹریننگ اور قومی کھیل کےتکنیکی امور پر پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے روشناس کروا رہے ہیں جبکہ سعید اقبال بطور اسسٹنٹ کوچ انکی معاونت کررہے ہیں۔ ماڑی پیٹرلیم شعبہ سپورٹس کی جانب سے سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ تیار کئے گئے ضابطہ کے تحت اس تربیتی کیمپ کو دو مراحل میں جاری رکھا جائے گا۔ قومی کھیل ہاکی کے تربیتی کیمپ میں 22 کھلاڑی شریک ہیں جبکہ پہلے مرحلہ میں 14 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر پالیسی کے تحت کھکلاڑیوں کے لئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سےعلیحدہ رہائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے پہلے کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قومی کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنے والے ادارہ ماڑی پیٹرولیم کے شعبہ سپورٹس کی جاری شادہ پلان کے مطابق صبح اور شام دو تربیتی سیشن منعقد کرائے جارہے ہیں۔ تین ہفتوں پر مشتمل اس تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی دزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سائیکلوجیکل ٹرینننگ سیشن بھی منعقد ہونگے۔ ملٹی میڈیا ویڈیو لکچرزاور کھیل کے دوران کی گئی غلطیوں کی نشابدہی اور بہترین حکمت عملی پر کاربند رہنے کے لیئے ویڈیو انالسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ جبکہ کھلاڑیوں کی فزیکل ہیلتھ اور مسائل کے لئے کیمپ میں ٹیم فزیو ریاض اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
کیمپ میں پہلے مرحلہ میں جن کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے ان میں کپتان ماڑی پیٹرولیم تعظیم الحسن،افراز خان۔ عبداللہ خان۔ محسن۔ ارباز۔ علی انور۔ احتشام۔ آ صف حنیف۔ جنید رسول۔ عقیل احمد۔ عمیر ستار۔ خیر اللہ شاہ اورعبدالرحمان شامل ہیں یاد رہے کہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی قومی سینیئر و جونیئرہاکی تربیتی کیمپ میں بھی زیرتربیت ہیں۔